سونیا گاندھی نے اسٹالن کو لکھا جذباتی خط ، بولیں والد جیسے تھے میرے لئے کروناندھی

سونیا گاندھی نے اسٹالن کو خط لکھ کر کرونا ندھی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ ، " وہ میرے لئے والد کے جیسے تھے۔ہمارے ملک نے لیڈر کھو دیا۔ ہمیں ان کے جیسی قیادت شاید اب کبھی دیکھنے کو نہ ملے'۔

Aug 08, 2018 01:29 PM IST | Updated on: Aug 08, 2018 02:13 PM IST

سونیا گاندھی نے اسٹالن کو خط لکھ کر کرونا ندھی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔  اس میں انہوں نے لکھا کہ ، " کل انر کا جانا میرے لئے نجی نقصان جیسا ہے۔ وہ میرے لئے والد کے جیسے تھے۔ ان کے انتقال نے ہمارے  ملک نے لیڈر کھو دیا۔ ہمیں ان کے جیسی قیادت شاید اب کبھی دیکھنے کو نہ ملے'۔

بتادیں کہ مدراس ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد مرینا بیچ پر انا درائی کی سمادھی کے بغل میں کرونا ندھی کی قبر کیلئے کھدائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس درمیان انا سمادھی کی جانب جانے والے تمام راستوں پر پولیس نے بیریکیڈس لگا دئے ہیں۔

سونیا گاندھی نے اسٹالن کو لکھا جذباتی خط ، بولیں والد جیسے تھے میرے لئے کروناندھی

Loading...

واضح ہو کہ ڈی ایم کے صدر ایم کرونا ندھی کا منگل کو طویل علالت کے بعد چنئی کے کاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یورنری ٹریکٹ انفکشن (یو ٹی آئی) سے متاثرہ 94 سالہ ایم کرونا ندھی کو کچھ دن پہلے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی حالت میں سدھار دیکھا جارہا تھا، لیکن پیر کی شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر بنائے ہوئے تھے اور آئی سی یو میں خصوصی ڈاکٹروں کا ایک پینل ان کا علاج کررہا تھا۔ کاویری اسپتال نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی ۔

پانچ بار تمل ناڈو کے زیراعلیٰ اور 12 بار اسمبلی  کے رکن رہے ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی بھی ایسے ہی ایک شخص تھے۔ ہندوستانی سیاست میں کرونا ندھی ایک الگ ہی شناخت رکھتے تھے۔ ان کے مداح انہیں کلائی نار کہہ کر بلاتے تھے، اس کا مطلب ہوتا ہے تمل آرٹ کا ماہر۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز