کرونا ندھی کو آخری سلام : کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا ہجوم

کرنا ندھی کو آخری وداعی : سابق وزیراعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا جسدخاکی بدھ کی صبح راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔

Aug 08, 2018 11:30 AM IST | Updated on: Aug 08, 2018 01:33 PM IST

تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی کا جسدخاکی بدھ کی صبح راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہے۔انتقال کے بعد کروناندھی کا جسد خاکی پہلے گوپال پورم میں واقع ان کی رہائش گاہ لایا گیا تھا جہاں سے ان کی بیٹی اور راجیہ سبھا کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کے گھر لے جایا گیا لیکن لوگوں کے ہجوم کے پیش نظر ان کا جسد خاکی ترنگے میں لپیٹ کر راجاجی ہال میں رکھا گیا ہے جہاں لوگ ان کا آخری یدار کررہے ہیں۔

ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے راجاجی ہال جاکر آنجہانی لیڈر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔ انہوں نے ڈی ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین ایم کے اسٹالن سے بھی کچھ دیر گفتگو کی۔

کرونا ندھی کو آخری سلام : کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کا ہجوم

کروناندھی کے آخری دیدار کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ

واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے اسپتال میں داخل مسٹر کروناندھی کا کل شام چھ بجکر 10 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن کے قومی سوگ جبکہ ریاست نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے نیز قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔ اس دوران سبھی سرکاری تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز