حیدرآباد میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے کشمیری نئے سال نورہ کا منایا جشن

Apr 04, 2017 07:43 PM IST | Updated on: Apr 04, 2017 07:49 PM IST

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے کشمیری نئے سال نورہ کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد  کیا۔  اس موقع پرخاص طورپر نئی نسل کو اپنی روایات اور ثقافت سے واقف کرانے کے لئے کوئز مقابلہ اور بھجن کا اہتمام کیا گیا۔ ایک دوسرے سے گلے ملتے اور نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ کشمیری پنڈت اپنے نئے سال کا جشن منانے کے لئے یکجا ہوئے ہیں ۔ حیدرآباد میں مقیم تقریباً ڈیڑھ سو کشمیری پنڈت خاندانوں میں سے اکثر چھبیس ستائیس سال پہلے حیدرآباد منتقل ہوئے تھے۔ تب ہی سے ہر سال یہ اپنے نئے سال کے جشن کے لیے شہر میں کسی مناسب جگہ پر اکھٹا ہوتے ہیں ۔

اس سال حیدرآباد میں نورہ کے جشن پر اکھٹا ہوئے پنڈتوں نے نہ صرف روا یت کے مطابق سب نے مل کر بھجن پڑھا بلکہ کشمیری زبان میں ایک کوئزکے مقابلہ کا بھی اہتمام کیا ۔ شرط یہ رکھی گئی تھی کہ سوالوں کا جواب صرف کشمیری زبان میں دیا جائے۔  اس کا مقصد یہ تھا کہ نوجوانوں اور بچوں کو کشمیری زبان سے واقف کروایا جائے ۔ کشمیری نئے سال نو رہ کے موقع پر حیدرآباد میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے دعا کی کہ کشمیر میں امن و امان قائم ہو اور وہ اپنے آبا و اجداد کی سر زمین کو واپس ہو جا ئیں۔

حیدرآباد میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے کشمیری نئے سال نورہ کا منایا جشن

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز