سنسنی خیز ! 9 سال کے بچے سے مہینوں تک ریپ کرتی رہی 36 سالہ خاتون ، ایف آئی آر درج

کیرالہ کے ملاپورم میں 36 سال کی ایک خاتون کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے کئی مہینوں تک ایک 9 سال کے بچے کی آبروریزی کی۔

Feb 11, 2019 01:44 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 01:54 PM IST

کیرالہ کے ملاپورم میں 36 سال کی ایک خاتون کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے کئی مہینوں تک ایک 9 سال کے بچے کی آبروریزی کی ۔ بچہ نے گزشتہ ہفتہ ایک مقامی کلینک کے ڈاکٹر کو اپنی آپ بیتی بتائی تھی ، جس کے بعد ڈاکٹر نے چائلڈ لائن کو اس کی اطلاع دی ۔ بچہ کے بیان کی بنیاد پر معاملہ کی شکایت درج کرلی گئی ہے ۔

اس معاملہ میں پولیس نے پروٹیکشن آف چلڈرین فرام سیکسول آفینس ایکٹ کی دفعہ 5 اور 6 کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چائلڈ لائن نے بتایا کہ خاتون کئی مہینوں سے بچہ کا جنسی استحصال کررہی تھی ۔ چائلد لائن کے ملاپورم کوآرڈینیٹر انور کے مطابق جنسی استحصال کا بچہ کی ذہنی صحت پر بھی اثر پڑا ہے ۔ خاتون بچہ کے پڑوس میں رہتی ہے ۔

سنسنی خیز ! 9 سال کے بچے سے مہینوں تک ریپ کرتی رہی 36 سالہ خاتون ، ایف آئی آر درج

علامتی تصویر

Loading...

مقامی تھانہ کے سب انسپکٹر بینو تھامس کے مطابق متاثرہ بچہ کے کنبہ اور ملزم خاتون کے اہل خانہ کے درمیان تنازع چل رہا تھا ۔ پولیس اس نظریہ سے بھی معاملہ کی جانچ کررہی ہے کہ کہیں خاتون پر سنگین الزام لگانے کی وجہ تنازع تو نہیں ہے ۔ فی الحال پولیس نے ملزم خاتون سے پوچھ گچھ نہیں کی ہے ۔ بتادیں کہ کچھ وقت پہلے اسی طرح کے دیگر معاملہ میں ایرناکولم سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس معاملہ میں متاثرہ بچہ کینسر سے متاثر تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : گیارہویں جماعت کی طالبہ سے لیا وہاٹس ایپ نمبر اور پھر فحش میسیج بھیجنے لگا پرنسپل ، گرفتار

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز