کیرل میٹ فیسٹ : راہل گاندھی نے مذمت کی ، کانگریس نے دو کارکنوں کو باہر نکالا

May 29, 2017 10:17 AM IST | Updated on: May 29, 2017 10:17 AM IST

کیرالہ میں میٹ پارٹی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے ۔ کانگریس نے سرعام جانور کاٹنے والے اپنے دو کارکنوں کو پارٹی سے باہر نکال دیا ہے ۔ یہ کارروائی پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کی طرف سے واقعہ کی مذمت کئے جانے کے بعد کی گئی ہے ۔

کیرالہ میں آج کانگریس قیادت یو ڈی ایف نے پابندی کے خلاف پوری ریاست میں سیاہ دن منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کیرل میٹ فیسٹ : راہل گاندھی نے مذمت کی ، کانگریس نے دو کارکنوں کو باہر نکالا

اس دوران پولیس نے یوتھ کانگریس کے کارکن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہفتہ کو کنور میں کھلے عام جانور کاٹنے کو لے کر مقدمہ درج کرلیا ۔ مرکز کی پابندی کے خلاف کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے ریاست میں منعقد میٹ فیسٹ کے دوران اس فعل کو انجام دیا گیا تھا ۔

کنور میں کانگریس کی نوجوان یونٹ کے کچھ کارکنوں نے جانوروں کی فروخت پر مرکز کی پابندی کے فیصلہ کی مخالفت میں مبینہ طور پر عوامی طور پر ایک جانور کا ذبح کیا تھا ۔ کیرل بی جے پی کے صدر کے راج شیکھرن نے اس واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا اور کہا کہ یہ بے رحمی کی انتہائی ہے ۔ اس کے بعد پورے معاملہ پر تنازعہ شروع ہو گیا ۔

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔ اتوار کو ٹویٹ کر کے راہل گاندھی نے لکھا کہ کیرل میں جو ہوا وہ ظالمانہ ہے اور میں  یا میری پارٹی ایسی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کرے گی ۔ میں سخت الفاظ میں اس واقعہ پر مذمت کرتا ہوں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز