کیرالہ کے وزیر اعلی نے کہا : ہم کیا کھائیں یہ دہلی اور ناگپور کو بتانے کی ضرورت نہیں

May 29, 2017 10:23 AM IST | Updated on: May 29, 2017 10:23 AM IST

ماحولیات کی وزارت کی طرف سے ملک بھر میں گوشت کاروبار کے لئے جانوروں کے قتل اور اس مقصد سے ان کی فروخت پر روک لگانے کے بعد کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجين نے جم کر تنقید کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیا کھائیں کیا نہیں یہ دہلی یا ناگپور سے جاننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت ان کی ریاست کے عوام کو ان کی پسند کا ہر کھانا اور سہولیات دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں کو نئی دہلی اور ناگپور میں بیٹھے لوگوں سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بتاتے چلیں کہ ناگپور سے ان کا اشارہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے ہے، جس کا ہیڈکوارٹر ناگپور میں ہی ہے ۔

کیرالہ کے وزیر اعلی نے کہا : ہم کیا کھائیں یہ دہلی اور ناگپور کو بتانے کی ضرورت نہیں

کیرالہ کے وزیر اعلی وجين نے اتوار کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر مرکز کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو نئی دہلی یا ناگپور سے کھانے پینے کی عادات کو لے کر سبق سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز