کیرالہ : اس ضلع کی 17 مساجد میں اب دن میں صرف ایک مرتبہ ہی دی جائے گی لاوڈاسپیکر سے اذان

Jun 16, 2017 10:13 AM IST | Updated on: Jun 16, 2017 01:05 PM IST

کیرالہ : ملک بھر میں جاری آواز کی آلودگی پر بحث کے درمیان کیرالہ کے ملا پورم میں آواز کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ایک قابل ستائش فیصلہ کیا گیاہے۔ یہاں علاقہ کی سب سے بڑی مسجد والیہ زوما نے طے کیا ہے کہ دن بھر میں لاؤڈا سپیکر پانچ مرتبہ کی بجائے صرف ایک ہی مرتبہ اذان دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ایک معاہدہ کے تحت 17 دیگر مساجد سے بھی دن میں صرف ایک مرتبہ ہی لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دی جائے گی ۔ اس کے لئے مساجد اور محل کمیٹیوں نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مسجد کمیٹی کے صدر ٹی پی عبدالعزیز کے مطابق علاقہ میں دن میں پانچ مرتبہ مختلف اوقات میں اذانیں دی جاتی تھیں، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی تھی، اس لئے ہم نے اسے حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا اور اس کا حل نکالا ۔

کیرالہ : اس ضلع کی 17 مساجد میں اب دن میں صرف ایک مرتبہ ہی دی جائے گی لاوڈاسپیکر سے اذان

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ 'والیہ زوما علاقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ مسجد میں اب دن میں صرف ایک مرتبہ ہی لاؤڈا سپیکر سے اذان دی جارہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر 17 چھوٹی مساجد سے بھی اس اصول کے تحت لاؤڈ اسپیکرز سے ایک ہی مرتبہ اذان دی جارہی ہے ۔ والیہ زوما مسجد نے ایک مثال پیش کی ہے۔ یہاں گزشتہ 6 دنوں سے دنوں سے صرف ایک ہی مرتبہ لاؤڈ سپیکر سے اذان دی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز