مبینہ طور پر داعش میں شامل ہونے والے کیرالہ کے یحیی کی افغانستان میں امریکی حملے میں موت

Apr 30, 2017 05:41 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 05:41 PM IST

تھرواننت پورم : گزشتہ سال مبینہ طور پر داعش میں شامل ہونے والے کیرالہ کے ایک شہری یحی کی افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں موت ہو گئی ہے ۔ سماجی کارکن بی سی اے رهيمن کے مطابق سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام سے یحیی کے کنبہ کو ہفتہ کی رات ایک میسیج ملا۔ میسیج بھیجنے والے نے اپنا نام اشفاق بتایا ہے ۔ اس نے لکھا کہ یحیی امریکی کے حملے میں مارا گیا ہے۔

میسج میں لکھا تھا کہ 'وہ امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہوئے مارا گیا۔ تاہم میسیج میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس کی موت کب ہوئی۔ پلكڑ پولیس کی اسپیشل برانچ نے خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن میسیج ملنے کا ذکر کیا ہے۔

مبینہ طور پر داعش میں شامل ہونے والے کیرالہ کے یحیی کی افغانستان میں امریکی حملے میں موت

file photo

خیال رہے کہ 15 دن قبل پلكڑ ضلع کے پاڈنا علاقہ کے مرشد محمد بھی افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز