Live Results Assembly Elections 2018

کیرالہ پولیس نے روہنگیا کنبہ کو کیاگرفتار

پولیس ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیاگیا روہنگیا کنبہ حیدرآباد ۔تریویندرم سبری ایکسپریس سے پیر دیر رات سنڑل ریلوے اسٹیشن آیا اور اسکے بعدوہ ویزنجم پہنچا تھا۔

Oct 03, 2018 01:10 PM IST | Updated on: Oct 03, 2018 01:15 PM IST

کیرالہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر پانچ ارکان پر مشتمل روہنگیا کنبہ کو ویزنجم سے حراست میں لیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیاگیا روہنگیا کنبہ حیدرآباد ۔تریویندرم سبری ایکسپریس سے پیر دیر رات سنڑل ریلوے اسٹیشن آیا اور اسکے بعدوہ ویزنجم پہنچا تھا۔

کنبہ کے افراد کی شناخت طیب (35)اسکی بیوی صفیہ خاتون (27)،انکا چھ ماہ کا بیٹا ،طیب کا بھائی ارشاد (25)اور صفیہ کا بھائی انور شاہ(11)کی شکل میں ہوئی ہے ۔

کیرالہ پولیس نے روہنگیا کنبہ کو کیاگرفتار

تصویر یو این آئی

Loading...

ویزنجم پولیس نےسنٹرل ریلوے اسٹیشن سے ایک آٹو رکشا میں ویزنجم پہنچے روہنگیا کنبہ کو منگل کو حراست میں لیا۔بچوں کے علاوہ خاندان کے ارکان کے پاس اقوام متحدہ پناہ گزیں ہائی کمشنر کے ذریعہ حیدرآباد میں جاری کیاگیا پناہ گزینوں سے متعلق کارڈتھا۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ کنبہ حیدرآباد کے پناہ گزیں کیمپ سے یہاں آیا۔پولیس نے جانچ کےبعد انھیں پولیس کے ساتھ وہاں واپس بھیج دیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز