جنسی استحصال کے الزام کے بعد کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے دیا استعفی

وزیر ٹرانسپورٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اے کے ششی دھرن نے مبینہ طور پر جنسی استحصال کے الزام کے مدنظر آج اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔

Mar 26, 2017 08:42 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 08:42 PM IST

کوزی کوڈ: کیرالہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اے کے ششی دھرن نے مبینہ طور پر جنسی استحصال کے الزام کے مدنظر آج اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔

مسٹر ششی دھرن نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں کسی غلطی کےلئے ذمہ دار نہیں ہوں، لیکن اپنی پارٹی اور حکمراں فرنٹ کا وقار رکھنے کیلئے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ایک نئے ملیام نیوز چینل کے ٹیلی کاسٹ میں مسٹر ششی دھرن کو مبینہ طور پر ایک عورت سے فحش زبان میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کے بعد اس معاملے نے طول پکڑ لیا۔

جنسی استحصال کے الزام کے بعد کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے دیا استعفی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز