کیرالہ : جنسی استحصال معاملے میں گھرے سی پی ایم رکن اسمبلی ، خاتون کمیشن کی صدر بولیں ۔ غلطیاں ہو جاتی ہیں

ریاستی خواتین کمیشن نے یہ صاف کر دیا کہ وہ اس معاملے میں دخل نہیں سے سکتا کیونکہ متاثرہ نے خاتون کمیش میں شکایت درج نہیں کرائی ہے اور انہیں معاملہ درج کرنے کیلئے بیسک ڈٹیل کی ضرورت ہوتی ہے۔

Sep 08, 2018 04:18 PM IST | Updated on: Sep 08, 2018 04:21 PM IST

ڈیمو کریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا( ڈی وائی ایف آئی) کی ایک خاتون لیڈر نے  سی پی ایم رکن اسمبلی پی کے ششی پر جنسی استحصال کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد کیرالہ خواتین کمیشن کی صدر ایم سی جوسیفن ایم ایل اے کا بچاؤ کرتی نظر آئیں۔ ایم سی جوسیفن نے کہا ۔ " اس میں نیا کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم سب انسان ہیں اور ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ پارٹی میں موجود لوگ بھی ایسی غلطیاں کر دیتے ہیں"۔

ڈیمو کریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا ( ڈی وائی ایف آئی) کے لیڈر پی کے ساسی پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد پارٹی نے الزاموں پر جانچ شروع کر دی ہے۔

کیرالہ : جنسی استحصال معاملے میں گھرے سی پی ایم رکن اسمبلی ، خاتون کمیشن کی صدر بولیں ۔ غلطیاں ہو جاتی ہیں

کیرالہ خاتون کمیشن کی صدر ایم سی جوسیفن : فائل فوٹو

Loading...

ریاستی خواتین کمیشن نے یہ صاف کر دیا کہ وہ اس معاملے میں دخل نہیں سے سکتا کیونکہ متاثرہ نے خاتون کمیش میں شکایت درج نہیں کرائی ہے اور انہیں معاملہ درج کرنے کیلئے بیسک ڈٹیل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایم سی جوسیفن نے کہا ، " اس معاملے میں کوئی جانکاری ہمارے پاس نہیں ہے۔ پھر ہم کیسے معاملہ درج کر سکتے ہیں"۔

پولیس جانچ پر ایم سی جی جوسیفن نے کہا کہ یہ پارٹی پر منحصر کرتا ہے۔ مارکس وادی پارٹی کے پاس ان شکایتوں سے نمٹنے کا اپنا سسٹم ہوگا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔پارٹی اپنے شروعاتی ایام سے ہی ایسے معاملات کو سنبھالتی آئی ہے۔۔لیکن ریاستیخواتین کمیشن کو اب تل خاتونکی جانب سے کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔

کیرالہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ وی مرلی دھرن نے کہا کہ معاملے پرخواتین کمیشن " موک درشک" بن گیا ہے۔

خاتون نے 14 اگست کو سی پی ٗآئی (ایم) پولت بیورو کے ممبر بندرا کرات کو شکات بھیجی تھی اور پارٹی کی چیف سکریٹری سیتا رام یچوری کو اس کی ایک کاپی میل کی تھی۔

معاملے پر رکن اسمبلی پی کے ششی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی سیاسی شبیہ خراب کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

تمل ناڈو: خاتون ایس پی نے جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے کہا " آئی جی میرے سامنے پورن دیکھتا تھا"۔

حیدرآباد: جنسی استحصال معاملہ میں رکن پارلیمنٹ کا بیٹا گرفتار، کالج کی 12 لڑکیوں نے کی شکایت

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز