داعش میں مبینہ طور پر شامل کیرالہ کا حفیظ الدین افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا

Feb 26, 2017 09:59 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 09:59 PM IST

ترواننت پورم: کیرالہ کے كاسرگوڈ سے مشتبہ طور سے جن 11 لوگوں نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) جوائن کر لیا تھا، ان میں سے ایک حفیظ الدین کی افغانستان میں ڈرون حملے میں موت ہو گئی ہے ۔ اس کے خاندان کو اتوار کو ایک وہاٹس ایپ پیغام ملا، جس میں لکھا تھا، حفیظہفتہ کو ڈرون حملے میں مارا گیا، ہم اسے شہید مانتے ہیں اور اللہ کو سب اچھی طرح جانتے ہیں۔

پیغام بھیجنے والا شخص بھی ہندوستان سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ 'ہم اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ '۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی اس کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

داعش میں مبینہ طور پر شامل کیرالہ کا حفیظ الدین افغانستان میں ڈرون حملے میں مارا گیا

گزشتہ سال جون میں کیرالہ سے حاملہ خاتون اور تین بچوں سمیت 17 افراد مشتبہ طور پر آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے چلے گئے تھے۔ ان لوگوں کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے کنبہ کو جو پیغامات موصول ہوئے تھے، اس کے بعد قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کو خدشہ ہوا کہ ان لوگوں نے آئی ایس آئی ایس جوائن کر لیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز