جدید مشینوں و سہولتوں کے ساتھ قدوائی کینسرسرکاری اسپتال دوبارہ کھلا

May 27, 2017 03:50 PM IST | Updated on: May 27, 2017 03:50 PM IST

گلبرگہ۔ حیدرآباد کرناٹک کے کینسر مریضوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ گلبرگہ میں سرکاری کینسر ہاسپٹل کو عصری مشینوں و سہولتوں کے ساتھ عوام کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا  ہے۔ ذمہ  داران کے مطابق بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کیلئے یہاں مفت اور اے پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لیے70 فیصد رعایت پر علاج کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا ہفتہ کو اس ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے۔

حیدرآباد کرناٹک کے کینسر کے مریضوں کو علاج کے لئے حیدرآباد، بنگلورو یا حیدرآباد کا سفر کرنے کی اب ضرورت نہیں رہے گی۔ حیدرآباد کرناٹک کے صدر مقام کہے جانےوالے شہر گلبرگہ میں ہی وہ اب مفت یا کم خرچ پر علاج کر ا سکیں گے۔قدوائی کینسر  سرکاری ہاسپٹل میں اب ہر طرح کے کینسر کا علاج کیا جا سکے گا۔ ذمہ داران کے مطابق 50 کروڑ روپیوں کی لاگت سے اس ہاسپٹل کو تعمیر کیا گیا ہے۔ جس میں با صلاحیت ڈاکٹرس کو تعینات کیا گیا ہے۔ زیر علاج کینسر کے مریضوں کے رشتہ داروں کے قیام کے لئے ہاسپٹل کے ہی احاطے میں ایک دھرم شالہ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

جدید مشینوں و سہولتوں کے ساتھ  قدوائی کینسرسرکاری اسپتال دوبارہ کھلا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز