کرناٹک : رائچور میں بڑی تعداد میں بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان کانگریس میں شامل

کرناٹک کے رائچور میں بڑی تعداد میں بی جے پی اوربجرنگ دل کے کارکنان کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

Sep 19, 2017 11:04 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 11:04 PM IST

رائچور : کرناٹک کے رائچور میں بڑی تعداد میں بی جے پی اوربجرنگ دل کے کارکنان کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ضلع پارٹی آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سینئر کانگریس لیڈر اور ریاستی وزیرثانوی تعلیم تنویرسیٹھ نے بی جے پی کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ کانگریس میں شامل ہونے والے بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان نے پارٹی کے مزید استحکام کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے کی ایک دوسرے سے اپیل کی ۔

اس وقت جب کانگریس کو پورے ملک میں اپنا وجود بچانے کی جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے، ایسے میں کرناٹک میں حکومت کو برقرار رکھنا اس کی ناک کا سوال بن گیا ہے ، تو اس کی سب سے مخالف پارٹی کے کارکنان کا اس میں شامل ہونا کانگریس کے لیے کافی راحت بخش ہے ۔

کرناٹک : رائچور میں بڑی تعداد میں بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان کانگریس میں شامل

اس موقع پر تنویرسیٹھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدرسونیا گاندھی کی ملک کے لئے بے لوث خدمات اور کرناٹک میں برسر اقتدا سدا رمیا حکومت کی فلاحی وترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر اور کارکنان ایک ڈسپلن سے کام انجام دیتے ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے کانگریس جانبداری کے بغیر سبھی طبقات کو ساتھ لے کر ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نوجوانوں کی شمولیت سے رائچور میں پارٹی کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز