حیدرآباد میں عازمین حج کا آخری تربیتی اجتماع 6 اگست کو

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام چشتی فاونڈیشن کے اشتراک سے منتخب عازمین حج کے لئے آخری تربیتی اجتماع اتوار 6 اگست کو صبح 10 بجے تا 2 بجے دن محبوب فنکشن ہال مصری گنج نزد درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی ؒ پرانا شہر حیدرآباد منعقد ہوگا۔

Aug 02, 2017 08:54 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 08:54 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام چشتی فاونڈیشن کے اشتراک سے منتخب عازمین حج کے لئے آخری تربیتی اجتماع اتوار 6 اگست کو صبح 10 بجے تا 2 بجے دن محبوب فنکشن ہال مصری گنج نزد درگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی ؒ پرانا شہر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے اور سفر حج سے متعلق اہم امور ‘مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند و حکومت سعودی عربیہ کی جدید ہدایات اور روانگی کے شیڈول سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔

مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ حج کے پانچ دن کے اہم عنوان پر خطاب کریں گے۔ مولانا محمد انوار احمد قادری نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ حج و زیارات سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ مولانا سید محمد علی قادری الھاشمی ممشاد پاشاہ آداب حرمین شریفین کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

حیدرآباد میں عازمین حج کا آخری تربیتی اجتماع 6 اگست کو

مولانا عرفان اللہ شاہ نوری آداب و برکات زیارت روضہ رسول ؐ اور مولانا حافظ علی محمد نقشبندی خطیب مسجد پیارو میاں مصری گنج ‘ فضائل حج و عمرہ بیان کریں گے۔ نگران اجتماع جناب شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صدر چشتی فاونڈیشن ‘ عمرہ کا طریقہ بیان کریں گے۔ جناب سید منیر الدین احمد مختار سابق کو آرڈینیٹر حج کمیٹی احرام باندھنے کا طریقہ سمجھائیں گے اور احرام کی شرائط بیان کریں گے۔جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی چارمینار مہمان خصوصی ہوں گے۔ علماء ومشائخ بطور مہمان اعزازی شریک ہوں گے۔

منتخب عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں۔ خاتون عازمین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز