بغیراجازت تصویرلینے پراداکارہ نے لیکچررکومارا تھپڑ

تمل ناڈو میں ایک اداکارہ نے مبینہ طور پر بغیر اجازت تصویریں لینے پر ایک کالج لیکچرر کو تھپڑ مار دیا۔ ٹی وی اداکارہ کا الزام ہے کہ لیکچرر نے بغیر پوچھے ان کی تصویریں لیں اور جب ہٹانے کو کہا تو منع کردیا۔

Jul 06, 2018 05:46 PM IST | Updated on: Jul 06, 2018 05:46 PM IST

تمل ناڈو میں ایک اداکارہ نے مبینہ طور پر بغیر اجازت تصویریں لینے پر ایک کالج لیکچرر کو تھپڑ مار دیا۔ ٹی وی اداکارہ کا الزام ہے کہ لیکچرر نے بغیر پوچھے ان کی تصویریں لیں اور جب ہٹانے کو کہا تو منع کردیا۔

اداکارہ کے ساتھی نے پولیس میں ملزم کی شکایت بھی کی۔ پولیس نے جانچ کے بعد وارننگ دے کر ملزم لیکچرر کو چھوڑ دیا۔ اطلاع کے مطابق وجے پرکاش نام کا یہ شخص ایک پرائیویٹ کالج میں استاد (ٹیچر) ہے۔

بغیراجازت تصویرلینے پراداکارہ نے لیکچررکومارا تھپڑ

Loading...

وجے پرکاش فلائٹ سے حیدرآباد سے چنئی آیا تھا۔ جب وہ چنئی ایئر پورٹ پر اترا تو ٹی وی سیریل میں کام کرنے والی ایک اداکارہ نے اس سے اپنی فوٹو ڈیلیٹ کرنے کو کہا۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ وجے پرکاش نے بغیر اجازت کے فلائٹ میں اس کی تصویریں لیں۔ جب ملزم نے فوٹو ڈیلیٹ کرنے سے منع کردیا تو اداکارہ نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔

اداکارہ کے ساتھ ایکٹر سید انور نے ایئر پورٹ پر پولیس ک شکایت کی۔ جب پولیس اہلکاروں نے ملزم کا فون چیک کیا تو سامنے آیا کہ اس نے الگ الگ طریقے سے اداکارہ کی تصویریں لی تھیں۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو وارننگ دےکر چھوڑ دیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز