آئی پی ایل 10 : کانٹے کے مقابلہ میں ممبئی انڈینس چیمپئین، رائزنگ پنے کی ایک رن سے شکست

May 21, 2017 07:26 PM IST | Updated on: May 22, 2017 09:20 AM IST

حیدرآباد۔ آئی پی ایل 10 کا خطاب ممبئی انڈینس نے اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے عظیم مقابلہ میں ممبئی نے دھونی کی ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹ کو ایک رن سے شکست دے دی۔ یہ عظیم مقابلہ کئی معنوں میں انتہائی خاص رہا۔ اب تک 7 مرتبہ آئی پی ایل کا فائنل کھیل چکے مہندر سنگھ دھونی کا جادو بھی کام نہیں آیا، ان کے کھلاڑی آخری پانچ گیندوں میں سات رنز بھی نہیں بنا سکے۔ آئی پی ایل 10 کا آخری اوور کافی دلچسپ رہا، ہر بال پر شائقین کی ساںسیں چڑھتی-رکتی رہیں۔

ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز بنائے۔ پونے کی ٹیم کو جیتنے کے لئے 130 رنز بنانے تھے۔ آخری اوور میں پونے کو جیت کے لئے 11 رن بنانے تھے۔ آخری اوور میں دو وکٹ لے کر مچل جانسن ممبئی کی جیت کے ہیرو بن گئے۔

آئی پی ایل 10 : کانٹے کے مقابلہ میں ممبئی انڈینس چیمپئین، رائزنگ پنے کی ایک رن سے شکست

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز