ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا لائیو : بارش کی وجہ سے رکا میچ ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 282 رنوں کا ہدف

Sep 17, 2017 02:16 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 07:14 PM IST

چنئی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ یک روزہ میچوں کی سیزیز کا پہلا میچ آج چنئی میں کھیلا جارہا ہے ۔ تاہم فی الحال بارش کی وجہ سے دوسری اننگز کا کھیل شروع نہیں ہوسکا ہے ۔  ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ایم ایس دھونی اور ہاردک پانڈیا کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 282 رن کا ہدف دیا ہے۔  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا چوتھے اوورس میں صرف 11 رن کے مجموعی اسکور پر رہانے کی شکل میں لگا۔ رہانے صرف پانچ رن بناسکے ۔ رہانے کے بعد کپتان کوہلی بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ کوہلی نے صرف چار گیندوں کا سامنا کیا ۔ کوہلی کے بعد منیش پانڈے آئے اور وہ بھی صفر پر ہی چلتے بنے ۔ انہوں نے صرف دو گیندوں کا سامنا کیا۔

لائیو اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا لائیو : بارش کی وجہ سے رکا میچ ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 282 رنوں کا ہدف

اس کے بعد کیدار جادھو اور روہت شرما نے اننگز کو کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر 28 رن بناکر روہت شرما بھی پویلین لوٹ گئے ۔  اس کے بعد دھونی اور جادھو نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ۔ مگر 40 رن بناکر جادھو بھی آوٹ ہوگئے ۔ جادھو کے بعد پانڈیا کریز پر آئے اور انہوں نے ایم دھونی کے ساتھ شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو 200 کے پار پہنچایا ۔ پانڈیا نے تیز رفتاری سے 83 رن بنائے اور اس کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ پانڈیا کے بعد بھونیشور کمار نے بھی اچھی بلے بازی کی اور دھونی کے ساتھ مل کر نصف سنچری کی شراکت داری نبھائی ۔ دھونی  79 رن کی اننگز کھیل کر آخری اوور میں آوٹ ہوگئے جبکہ بھونیشور 32 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز