تلنگانہ : مقامی لیڈروں کی غنڈہ گردی ، دلتوں سے گندے تالاب میں زبردستی لگوائی ڈبکی

تلنگانہ میں دو دلتوں کے ساتھ مقامی لیڈروں کے غیر انسانی سلوک کا ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر ہورہا ہے ۔

Nov 13, 2017 10:32 AM IST | Updated on: Nov 13, 2017 10:32 AM IST

حیدرآباد : تلنگانہ میں دو دلتوں کے ساتھ مقامی لیڈروں کے غیر انسانی سلوک کا ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں بھارت ریڈی نام کا مقامی لیڈر دو نوجوانوں سے گالی گلوج کرتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔ دونوں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دکھ رہے ہیں ، لیکن مقامی لیڈر دونوں کو گندے تالاب میں دھکیل دیتا ہے ۔

یہ واقعہ ستمبر کا بتایا جارہا ہے ، لیکن اتوار کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ۔ تلنگانہ پولیس نے ملزم لیڈر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ یہ ویڈیو نظام آباد ضلع کے ابھنگ پٹٹم گاوں کا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ دوںوں افراد نے علاقہ میں بالو کی غیر قانونی کھدائی کی شکایت کی تھی ، جس سے مقامی لیڈر ناراض ہوگیا اور ان دونوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا ۔

تلنگانہ : مقامی لیڈروں کی غنڈہ گردی ، دلتوں سے گندے تالاب میں زبردستی لگوائی ڈبکی

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ مقامی لیڈر تالاب کے نزدیک دونوں دلتوں کی ڈنڈے سے پٹائی کررہا ہے ۔ دونوں متاثرین ہاتھ جوڑ کر ان سے چھوڑ دینے کی فریاد کررہے ہیں ۔ اس دوران مقامی لیڈر دونوں کو گندے تالاب میں دھکیل دیتا ہے ۔ دونوں ہاتھ جوڑ کر گندے پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں ۔ اس درمیان لیڈر اپنے موبائل سے ان کا ویڈیو بناتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز