تلنگانہ میں خوفناک بس حادثہ: 7 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک، بڑی تعداد میں لوگ زخمی

مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسپتال میں زیرعلاج 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Sep 11, 2018 02:46 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 04:10 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے خوفناک بس حادثہ میں 45 افراد بشمول 7 بچے ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع جگتیال کے کونڈاگٹو علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب اس بس کے گھاٹ عبور کرنے کے دوران اس کا بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجہ میں بس بے قابو ہوکر کافی اونچائی سے کھائی میں گر پڑی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی 20افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بعض افراد کے اسپتال منتقل کے دوران ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسپتال میں زیرعلاج 10  افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے مہلوکین کے کنبوں کو پانچ۔ پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

تلنگانہ میں خوفناک بس حادثہ: 7 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک، بڑی تعداد میں لوگ زخمی

تلنگانہ کے جگتیال میں خطرناک بس حادثہ میں تیس سے زائد افراد ہلاک۔

حادثہ کے وقت بس میں 60مسافرین سوار تھے۔زخمیوں کو فوری علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔تلنگانہ کے کارگزار وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔اس حادثہ میں اموات پر مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کی بہتر طبی نگہداشت کو یقینی بنائیں ۔کونڈاگٹو علاقہ انجینا سوامی مندر کے لئے مشہور ہے ۔یہ تمام مسافرین مندر میں درشن کے بعد واپس ہورہے تھے۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی پولیس کے سینئر افسران وہاں پہنچ گئے تاکہ راحت کارروائی شروع کی جاسکے ۔حادثہ کامقام دلخراش منظر پیش کر رہا تھا۔اس حادثہ میں بس تباہ ہوگئی ۔لاشوں کو بس سے نکالنے میں حکام کو کافی دشواری کاسامنا کرنا پڑ ا۔ وزیرٹرانسپورٹ مہیندرریڈی نے کہا کہ حکومت تمام زخمیوں کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ

یہ بھی پڑھیں:  کشتواڑ میں یاتریوں کی گاڑی دریائے چناب میں جاگری، 11 افراد کی موت

یہ بھی پڑھیں: دردناک حادثہ : مہا راشٹر کے رائے گڑھ میں 800 فٹ گہری کھائی میں گری بس، 33 لوگوں کی موت

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ نگر : بے قابو ہو کر تالاب میں گری اسکول بس، 24 بچے زخمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز