ملیالم کی معروف اداکارہ سے چلتی گاڑی میں ایک گھنٹے تک چھیڑ چھاڑ، بدمعاشوں نے ویڈیو بھی بنائی

Feb 18, 2017 01:32 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 01:32 PM IST

ایرناكلم : ملیالم کی نامور اداکارہ بھاونا کو کچھ بدمعاشوں نے اغوا کر کے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ یہ واقعہ کیرالہ کے ایرناكلم میں جمعہ کی رات تقریبا 10 بجے پیش آیا۔ اس وقت بھاونا فلم کی شوٹنگ کر کے اپنے گھر لوٹ رہی تھی۔

ہماری ساتھی ویب سائٹ نیوز 18 ڈاٹ کام میں شائع خبر کے مطابق ملزموں نے بھاونا کی گاڑی کو زبردستی روک کر اس کو اغوا کر لیا۔ مبینہ طور پر بدمعاشوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس کے بعد انہوں نے بھاونا کو دھمکی دیتے ہوئے گاڑی میں چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک گھنٹے تک بھاونا گاڑی میں بدمعاشوں کے ساتھ تھی۔ وہ لوگ اس کو گاڑی میں گھماتے رہے اور رات تقربیا 10.30 بجے بھاونا کو گھر کے پاس چھوڑ دیا۔

اس دوران بدمعاشوں نے اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنا ئے۔ اس سلسلہ میں بھاونا کے پرانے ڈرائیور مارٹن کے ساتھ سنیل نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ مارٹن اور سنیل دونوں پہلے بھاونا کے یہاں ڈرائیور تھے۔ پولیس نے اغوا اور چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم اس کیس میں دیگر ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں لگے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز