mamta government denies permission to up cm yogi adityanath for holding rallies in west bengal– News18 Urdu

بنگال میں ریلی نہیں کرسکیں گے یوگی آدتیہ ناتھ، ممتا حکومت سے نہیں ملی اجازت

بی جے پی نے مغربی بنگال میں 100 سے زیادہ ریلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی ضمن میں آج اتوارکویوگی آدگیہ ناتھ کی بانکرا اورپرولیا میں ریلیاں ہونی تھیں۔

Feb 03, 2019 01:08 PM IST | Updated on: Feb 03, 2019 01:08 PM IST

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مغربی بنگال میں آج یعنی اتوارکوہونے والی ریلی ممتابنرجی حکومت نے اجازت نہیں دی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاستی حکومت نے بغیرکسی سابقہ اطلاع کے ریلی کواجازت دینے سے انکارکیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے سیاسی مشیرمرتنجے کمارنے اسے ممتاحکومت کی تاناشاہی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ کی مقبولیت کا اثرہے، جو ممتا بنرجی نے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کی اجازت تک نہیں دی۔

بنگال میں ریلی نہیں کرسکیں گے یوگی آدتیہ ناتھ، ممتا حکومت سے نہیں ملی اجازت

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کو مغربی بنگال جانے کی اجازت نہیں ملی۔

Loading...

واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں 100 سے زیادہ ریلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی ضمن میں آج اتوارکویوگی آدگیہ ناتھ کی بانکرا اورپرولیا میں ریلیاں ہونی تھیں۔ اس کے علاوہ پانچ فروری کو ان کا رائے گنج اوردناج پورکے بالورگھاٹ میں بھی ریلی کو خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کے ہیلی کاپٹرکوبھی جھارگرام میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مالدہ میں بھی انتطامیہ کی طرف سے ان کے ہیلی کاپٹرکواترنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس پورے معاملے پرترنمول کانگریس اوربی جے پی میں لفظی جنگ بھی جاری ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان حملہ اورجوابی حملہ کا مسلسل چل رہا ہے۔

Loading...