گوری لنکیش کے مشتبہ قاتلوں کی ہٹ لسٹ میں تھے کئی اور لوگ ، ڈائری ہوئی برآمد

گوری لنکیش کے مشتبہ قاتلوں کی ہٹ لسٹ میں معروف فلمی ہستی گریش کرناڈ سمیت کئی ادبی و دیگر شخصیات کے نام تھے ۔

Jun 13, 2018 10:16 PM IST | Updated on: Jun 13, 2018 10:16 PM IST

گوری لنکیش کے مشتبہ قاتلوں کی ہٹ لسٹ میں معروف فلمی ہستی گریش کرناڈ سمیت کئی ادبی و دیگر شخصیات کے نام تھے ۔ صحافی و سماجی کارکن گوری لنکیش قتل کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی کے ذرائع نے بدھ کو کہا کہ فہرست میں کرناڈ کے علاوہ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ بی ٹی للتا نائیک ، ندومامڈی مٹھ کے سربراہ ویر بھدر چنناملا سوامی اور سی ایس دوارکاناتھ کے نام شامل تھے۔

ایس آئی ٹی نے مشتبہ کے پاس سے ایک ڈائری بھی برآمد کی ہے ، جس میں ہندی زبان میں نام درج ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ڈائری میں ان شخصیتوں کے نام درج ہیں ، جنہیں نشانہ بنایا جانا تھا۔ یہ لوگ شدت پسند ہندتو کے خلاف سخت نظریات کے لئے مشہور ہیں۔ ایس آئی ٹی نے کل کہا تھا کہ اس نے کرناٹک کے وجے پورا ضلع سے 26 سالہ پرشورام واگھمور کو گرفتار کیا ہے ، لیکن سازش میں اس کے رول اور دیگر معلومات کا بعد میں انکشاف کیا جائے گا۔

گوری لنکیش کے مشتبہ قاتلوں کی ہٹ لسٹ میں تھے کئی اور لوگ ، ڈائری ہوئی برآمد

قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ واگھمورے ، لنکیش گوری کا قاتل ہوسکتا ہے ، کیونکہ اس کی جسمانی ساخت گوری کے گھر سے برآمد ان کے قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھنے والے شخص سے میل کھاتی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ واگھمورے کا تعلق دائیں بازو کی تنظیموں سے ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز