بنگلورو میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام، 40 غریب جوڑوں کا ہوا نکاح

بنگلورو۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی الحرم ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ویلفئیرٹرسٹ کے تحت آج بنگلورو میں بیک وقت40غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔

Dec 12, 2017 08:31 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 08:31 PM IST

بنگلورو۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی الحرم ایجوکیشنل اینڈ چاریٹبل ویلفئیرٹرسٹ کے تحت آج  بنگلورو میں بیک وقت40غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔ سماج کےغریب طبقے کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی زندگی کو سنوارنے، ازدواجی زندگی سےانہیں وابستہ کرنے کی ایک اورکوشش شہر بنگلورو میں دیکھنے کو ملی۔ بنگلورو کے شیواجی نگر میں واقع مدینہ گراؤنڈ، بمبوبازار میں مفتی محمد اسلم رشادی کی صدارت میں 40غریب جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا۔

سماجی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہی الحرم تنظیم نے اس اجتماجی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پردولہا دولہن کومناسب سونے کے زیورات کے ساتھ ساتھ نئی زندگی کے آغاز کیلئےدرکار سازوسامان بھی فراہم کیاگیا ـ تقریب میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ پنگنور کے مولانا شرف الدین ہدوی، جمعہ مسجد شیواجی نگر کے امام و خطیب مولانا عبدالقادر واجد شاہ وغیرہ نے شرکت کی ـ

بنگلورو میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام، 40 غریب جوڑوں کا ہوا نکاح

الحرم تنظیم کے چیئرمین ایس حاجی نے کہا کہ موجودہ حالات میں اجتماعی شادیوں کا انتظام کرنے کی اشد ضرورت ہے ـ اس سے کئی غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے درپیش پریشانیاں دور کی جاسکتی ہیں ـ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں موجود مہمانوں نے دولہا دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور الحرم تنظیم کے خدمات کی ستائش بھی کی ـ واضح رہےکہ بنگلورو کی سماجی تنظیم الحرم نے کسی سے چندہ اکھٹا کئے بغیراپنے ہی ارکان کے مالی تعاون سے اب تک 160 جوڑوں کی شادیاں کی ہیں ـ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز