مولانا محمود مدنی کا مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پراظہار تشویش

May 13, 2017 09:20 PM IST | Updated on: May 13, 2017 09:20 PM IST

بھٹکل۔ بھٹکل میں  جماعت المسلمین  کی جانب سے عید گاہ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کئے جانے کے بعد  کل شام اصلاح معاشرہ اور استقبال رمضان پر ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ملک کے ممتاز عالم دین مولانا محمود مدنی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے تابناک ماضی کو فراموش کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ مولانا نے کہا کہ حالات کی تبدیلی کے لئے ضروری ہے کہ مسلمان خود اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں ۔

ان کے علاوہ دیگر علمائے کرام  نے رمضان کی قدر و قیمت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رمضان آنے سے پہلے دلوں کی صفائی کی ضرورت و اہمیت بیان کی ۔ خیال رہے کہ بھٹکل عید گاہ کی نو تعمیر شدہ عمارت کے افتتاح کے موقع پر عوام و خواص کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مولانا محمود مدنی کا مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پراظہار تشویش

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز