تین طلاق پر ملک بھر میں جاری بحث ارباب اقتدار کی سازش کا نتیجہ : مولانا عبید اللہ ابوبکر ندوی

May 03, 2017 10:39 PM IST | Updated on: May 03, 2017 10:39 PM IST

بھٹکل : کنداپور کے نزدیک واقع جامع مسجد کوٹا میں مسلم پرسنل لاء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس دارالقضا امارت شرعیہ ضلع اُڈپی کی جانب سے منعقد کیا گیا ، جس میں دارالقضااُڈپی کےقاضی مولانا عبید اللہ ابوبکر ندوی نے لوگوں کو اسلام سے جڑے رہنے اور شریعت پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انہوں نےموجودہ دور میں چھڑی تین طلاق کی بحث کو ارباب اقتدارکی سازش قرار دیا ۔ اجلاس میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ایک مجلس میں تین طلاق دینے والوں کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وضاحت بھی کی گئی ۔ علما نے کہا کہ کسی عذر کے بغیرطلاق دینا شرعاً جائز نہیں ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زوردیا گیا کہ لوگ اپنےعائلی مسائل شرعی عدالتوں کےذریعےحل کریں ،جس سے سرکاری عدالتوں کو ان میں مداخلت کا موقع ہی نہ ملے۔

تین طلاق پر ملک بھر میں جاری بحث ارباب اقتدار کی سازش کا نتیجہ : مولانا عبید اللہ ابوبکر ندوی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز