کابینہ اجلاس میں میٹرو 2 اے پروجیکٹ کے 17 کلو میٹر کے ٹریک کو ملی منظوری

Mar 04, 2017 08:16 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 08:16 PM IST

بنگلورو۔ آئی ٹی سٹی بنگلورو کے سلک بورڈ سے لیکر کے آر پورم تک 17 کلومیٹر طویل میٹرو ریل 2 اے پروجیکٹ کی تعمیر کو منظوری ملی ہے ـ 4202 کروڑ روپیوں کی لاگت کی تجویز کو ریاستی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی ـ کئی بڑی آئی ٹی کمپنیاں اس علاقے میں قائم ہیں، جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے ـ آوٹر رنگ روڈ پر کل 17 کلومیٹر طویل اس روٹ پر 13 اسٹیشن تعمیر ہونگے ـ امید کی جا رہی ہے کہ آئی ٹی کاریڈور کے اس حصہ کی مزید ترقی میں میٹرو 2 اے اہم کردار ادا کرنے والا ہے ـ

میٹرو 2 اے سلک بورڈ جنکشن میں ٹریفک کے مسئلہ کا حل بھی ہے ـ منصوبہ کے جاری ہونے کے بعد اندازاً  3.52 لاکھ افراد روزانہ اس روٹ پر سفر کرسکتے ہیں ـ بی ایم آر سی ایل اور بی ڈی اے کی جانب سے اس علاقے میں سگنل فری ٹریفک زون بھی قائم کیا جا رہا ہے ـ

کابینہ اجلاس میں  میٹرو 2 اے پروجیکٹ کے 17 کلو میٹر کے ٹریک کو ملی منظوری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز