ایم آئی ایم لیڈروں کی محکمہ جنگلات کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے شکایت

Jan 02, 2017 10:31 PM IST | Updated on: Jan 02, 2017 10:31 PM IST

رائچور : مجلس اتحاد المسلمین رائچور کے لیڈروں نے محکمہ جنگلات کے بعض عہدیداروں پر بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایم آئی ایم کے رائچور ضلع کنوینر نور محمد سہرودری نے آج پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر شیو راجو کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شیوراجو نے کام پورا ہونے پرمحمد سراج نامی ایک کنٹراکٹر کو چیک کی بجائے ڈی ڈی کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے ، جوکہ ایک غیر قانونی عمل ہے ۔ جبکہ چیک نوین نامی کنٹراکٹر کے نام سے حکومت سے ایک بڑی رقم وصول کی گئی ۔

ایم آئی ایم لیڈروں کی محکمہ جنگلات کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے شکایت

نور محمد نے چھوٹے کانٹریکٹروں کا استحصال کرنے اور ان کے ساتھ جانبداری برتنے کا الزام عائد کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد نور محمد اور دیگر ایم آئی ایم لیڈروں اورکارکنوں نے ضلع انتظامیہ اور اینٹی کرپشن بیورو کے حکام سے ملاقات کی اور شیو راجو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز