ایم آئی ایم نے ہمیشہ اقلیتوں سمیت دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی : عثمان غنی

مجلس اتحاد المسلمین صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ،بلکہ اس نے ہمیشہ اقلیتوں سمیت دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے ۔ اسی لئے پارٹی جئے بھیم اورجئے میم کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے

Feb 27, 2017 11:57 PM IST | Updated on: Feb 27, 2017 11:57 PM IST

رائچور : مجلس اتحاد المسلمین صرف مسلمانوں کی پارٹی نہیں ،بلکہ اس نے ہمیشہ اقلیتوں سمیت دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے ۔ اسی لئے پارٹی جئے بھیم اورجئے میم کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ کرناٹک کے رائچور میں ایم آئی ایم کے ریاستی صدر محمد عثمان غنی نے پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالا ت کا اظہارکیا ۔

عثمان غنی نے کہا کہ پارٹی کے صدر اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ اپنے خطابات کے ذریعہ مسلمانوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافیوں کی جانب حکومتوں کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔ ایم آئی ایم کے رائچور ضلع کے کنوینر نور محمد سہروردی نے کہا کہ روز بروز ملک میں مجلس اتحاد المسلمین کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اسی طرح آنے والے رائچور بلدیہ کے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے 36 حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رائچور شہر کی ہمہ جہت ترقی کیلئے متحد ہوجانے، اندرونی خلفشار میں مبتلا نہ ہونے اورافواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ۔

ایم آئی ایم نے ہمیشہ اقلیتوں سمیت دیگر پسماندہ طبقات کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی : عثمان غنی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز