Live Results Assembly Elections 2018

شادی قانون کے حقوق سے متعلق مسلم خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز ظالمانہ ، خواتین کا ہوگا مزید استحصال : اویسی

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے شادی قانون کے حقوق سے متعلق مسلم خواتین کو تحفظ فراہم کئے جانے کی تجویز کو ظالمانہ قراردیا ہے۔

Dec 20, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 07:25 PM IST

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے شادی قانون کے حقوق سے متعلق مسلم خواتین کو تحفظ فراہم کئے جانے کی تجویز کو ظالمانہ قراردیا ہے۔ پارٹی صدر اور حیدرآباد لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی نے کہاکہ اس بل کو بے معنی طریقہ سے پیش کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجوزہ قانون سے شادی شدہ مسلم خواتین کے ساتھ مزید استحصال اورناانصافی ہوگی۔

مسٹراسداویسی نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ حکومت یہ اقدامات محض سیاسی فائدہ کے لئے اٹھارہی ہے ‘کہاکہ مجوزہ قانون سے خواتین پرہی بوجھ عائد ہوگا۔ ان کے مطابق شادی شدہ خواتین کو نظرانداز کئے جانے سے متعلق ایک قانون بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

شادی قانون کے حقوق سے متعلق مسلم خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز ظالمانہ ، خواتین کا ہوگا مزید استحصال : اویسی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز