کانگریس پارٹی میں پسماندہ اور اقلیتی طبقہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر ناانصافی کا الزام

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں کانگریس پارٹی میں کھل کر اختلافات سامنے آ گئے ہیں ۔

Jan 17, 2017 07:23 PM IST | Updated on: Jan 17, 2017 07:23 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں کانگریس پارٹی میں کھل کر اختلافات سامنے آ گئے ہیں ۔ کے پی سی سی رکن اور سابق زیڈ پی ممبر ینکنا یادو نے ضلع کے بعض سینئر پارٹی لیڈروں پر من مانی کرنے اور پسماندہ واقلیتی طبقہ کے ساتھ ناانصافی کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ینکنا یادو نے کہا کہ حالیہ دہلی دورے کے دوران انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے اس سلسلہ میں شکایت کی ہے۔

یادو  نے رائچور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ رائچور شہر میں تقریبا پچاس فیصد مسلم ووٹر رہتے ہیں اور انہیں ہمیشہ صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پارٹی میں انہیں نامزد اور دیگر عہدوں سے محروم کیا جاتا ہے اور صرف اپنے حامیوں کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ وینکنا یادو نے کہا کہ وہ عنقریب پارٹی میں من مانی کرنے والے لیڈروں کا ثبوت کے ساتھ پردہ فاش کرنے والے ہیں ۔

کانگریس پارٹی میں پسماندہ اور اقلیتی طبقہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر ناانصافی کا الزام

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز