!باہوبلی کو ایک بڑی غلطی نے کرایا ہٹ؟ یہ غلطی نہ ہوتی تو کہانی کیا پلاٹ کچھ اور ہی ہوتا

اس فلم میں بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں جس پر آپ نے غور نہیں کیا ہوگا

Aug 09, 2018 12:03 PM IST | Updated on: Aug 09, 2018 01:25 PM IST

لوگوں کے دلوں میں آج بھی باہوبلی کا کریز زندہ ہے۔جس نے بھی یہ فلم دیکھی دوسروں کو دیکھنے کے لئے ضرور بولا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس فلم میں بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں جس پر آپ نے غور نہیں کیا ہوگا۔ یہ غلطی بہت بڑی ہے جس کی وجہ سے بدل گیا تھا فلم کا پورا پلاٹ۔

آپ کو یاد ہوگا کہ فلم کے ایک سین میں شیوگامی کنتل ریاست کی راجکماری دیوسینا کے لئے اپنے بیٹے بھالال دیو کی جانب سے شادی کی پیش کش بھیجتی ہیں۔ جسے وہ چاہتی ہیں کہ دیوسینا قبول کرے۔اس کے ساتھ ہی وہ بھلال دیو کی تلوار بھیجتی ہیں۔اور پھر اس کے بعد مہیشمتی سمراج کے راجا کنتل  ریاست میں جا کر راج ماتا شیوگامی کا پیغام سناتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ راج ماتا  شیوگامینی چاہتی ہیں کہ دیوسینا ان کے بیٹے سے شادی کرے۔ یہ شخص بھلال دیو کی تلوار لئے کھڑا ہوتا ہے۔ اور اسی سین میں کٹپا پوری بات ایک کھمبے کے پیچھے کھڑے ہو کر سنتا ہے۔

!باہوبلی کو ایک بڑی غلطی نے کرایا ہٹ؟ یہ غلطی نہ ہوتی تو کہانی کیا پلاٹ کچھ اور ہی ہوتا

باہوبلی فلم کا ایک سین

Loading...

جس کے بعد وہ سوچتا ہے کہ شیو گامی نے باہوبلی کی تلوار کو دیوسینا کے لئے بھیجا ہے، اور وہ باہوبلی کو بھی یہی بتاتا ہے۔لیکن ذرا سوچئے، باہوبلی تو ہر وقت اپنی تلوار اپنے پاس رکھتا ہے تو وہ ایسے میں کٹپا کیسے سوچ سکتا ہے کہ یہ شیوگامی نے جو تلوار بھیجی ہے وہ باہوبلی کی ہے۔ وہ جانتا تھا کہ باہوبلی کے پاس ہر وقت اس کی تلوار رہتی ہے جس سے وہ دشمنوں کا سامنا کرتے ہیں۔

آپ کٹپا کو چھوڑئیے باہوبلی خود کیسے سوچ سکتا ہے کہ شیوگامی نے اس کی تلوار بھیجی ہے۔جب کہ وہ خود اپنے پاس ہی اپنی تلوار رکھے ہوئے ہے۔

bahubali

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز