بنگلورو کے ہبال اسمبلی حلقہ کے کوثر نگر میں پہلے محلہ کلینک کا افتتاح

Oct 23, 2017 07:35 PM IST | Updated on: Oct 23, 2017 07:35 PM IST

بنگلورو۔ بنگلورو کے ہبال اسمبلی حلقے میں آج پہلے محلہ کلینک کا افتتاح عمل میں آیا۔ مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا، ریاستی وزیرصحت رمیش کمار نے محلہ کلینک کا افتتاح کیا۔ یہاں ایک مقام پر بی جے پی اور کانگریس کے وزرا ایک ساتھ دکھائی دیئے ۔  رمیش کمار نےکہا کہ ریاستی حکومت محلہ کلینک کے قیام کےلئےہرممکن تعاون فراہم کریگی۔

 مرکزی اورریاستی حکومت کی مالی امداد سے بنگلورو کے تمام بلدیاتی حلقوں میں محلہ کلینک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کےمقامی رکن اسمبلی نارائن سوامی کی کوشش سے ہبال اسمبلی حلقے کے مسلم اکثریتی علاقے کوثر نگر میں پہلے محلہ کلینک کا افتتاح ہوا ہے۔ اس موقع پر رمیش کمار نے کہا کہ سیاست سے بڑھ کرانسانیت کی خدمت کرنا عوامی نمائندوں کا مقصد ہونا چاہئے۔

بنگلورو کے ہبال اسمبلی حلقہ کے کوثر نگر میں پہلے محلہ کلینک کا افتتاح

ڈی وی سدانند گوڈا نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو طبی مدد فراہم کریں۔  مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی  ذمہ داری ہے کہ وہ صحت کے شعبہ میں کام کریں۔ مرکزی حکومت اسکیمیں جاری کرتی ہے اورریاستی حکومت انہیں نافذ کرتی ہے۔ جنرک ادویات سمیت مرکز کی کئی اسکیمیں موجود ہیں۔ بنگلورو کے تمام وارڈوں میں محلہ کلینک قائم کرنے کا  منصوبہ  ہے۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز