ایم ایس دھونی کی این سری نواسن سے ملاقات ، انڈیا سیمنٹ کے افسران سے بھی ملے سابق کپتان

آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم چنئی سپر کنگس کے سابق مالک این سری نواسن سے ان کے انڈیا سیمنٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔

Sep 22, 2017 08:43 PM IST | Updated on: Sep 22, 2017 08:43 PM IST

چنئی: آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم چنئی سپر کنگس کے سابق مالک این سری نواسن سے ان کے انڈیا سیمنٹ کے دفتر میں ملاقات کی۔ میچ کے بعد دھونی نے اپنے مصروف پروگرام سے وقت نکال کر انڈیا سیمنٹ دفتر میں کئی افسران سے بھی ملاقات کی ۔ سری نواسن انڈیا سیمنٹ کمپنی کے وائس چیئرمین اور منیجننگ ڈائرکٹر ہیں۔ دھونی نے اس دوران اسٹاف کے دیگر افسران سے بھی ملاقات کی۔ خیال رہے کہ چنئی ٹیم دو سال کی اپنی معطلی ختم کرنے کے بعد 2018 میں آئی پی ایل میں واپسی کرے گی۔

تصاویر میں دھونی سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے۔ کمپنی انڈیا سیمنٹ نے اپنے فیس بک صفحہ پر دھونی کی یہ تصویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا ایم ایس دھونی نے کارپوریٹ آفس کا دورہ کیا اور آئی سی ایل کنبے کے ساتھ وقت گزارا۔دھونی نے انتظامیہ، مارکٹنگ، فائننس ،ایچ آر اور پروڈکشن یونٹ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کیفےٹوریا میں بھی وقت گزارا اور اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لی۔

ایم ایس دھونی کی این سری نواسن سے ملاقات ، انڈیا سیمنٹ کے افسران سے بھی ملے سابق کپتان

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز