گوری لنکیش قتل معاملہ: مشتبہ افراد کے خاکے اور ویڈیوزجاری

بنگلورو۔ گوری لنکیش قتل معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ اس قتل معاملہ کی جانچ کرناٹک پولیس کی ایس ائی ٹی ٹیم کررہی ہے۔ ٹیم نے مشتبہ افراد کے خاکے اور ویڈوزجاری کئے ہیں۔

Oct 14, 2017 02:46 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 02:47 PM IST

بنگلورو۔ گوری لنکیش قتل معاملہ کی جانچ جاری ہے۔ اس قتل معاملہ کی جانچ کرناٹک پولیس کی ایس ائی ٹی ٹیم کررہی ہے۔ ٹیم نے مشتبہ افراد کے خاکے اور ویڈوزجاری کئے ہیں۔جانچ ایجنسی کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل کردہ فوٹیج سے بھی بہت مددمل رہی ہے۔ ساتھ ہی عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پرپورٹریٹ تیارکی گئی ہے۔

ایجنسی کے سربراہ بی کے سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان مشتبہ افراد کودیکھیں تو پولیس کواطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی ٹیم اور مقامی افراد سے ملی اطلاعات کے مطابق دو مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی بنیاد پر ہی ان کے خاکے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرم کو انجام دینے سے پہلے مشتبہ افراد نے تقریبا ایک ہفتہ تک بنگلورو میں قیام کیا تھا اور لنکیش کے گھرکے چکر بھی لگائے تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقہ میں رہنے والے ان افراد کی نشاندہی کریں ۔

گوری لنکیش قتل معاملہ: مشتبہ افراد کے خاکے اور ویڈیوزجاری

انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ مشتبہ افراد دو ہیں لیکن ان کے تین خاکے معلومات کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے سلسلہ میں 200-250 افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز