بنگلورو کے مسلم ڈاکٹروں نے غریبوں کے لئے کھولا چارمنزلہ میٹرو اسپتال

Sep 25, 2017 07:59 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 07:59 PM IST

بنگلورو۔ ’’ یہی ہےعبادت یہی دین وایماں ۔ کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں ۔‘‘  کچھ ایسے ہی جذبہ کا مظاہرہ بنگلورو کے چند مسلم ڈاکٹروں نےکیا ہے۔ ان ڈاکٹروں نے اپنی آمدنی سے بچنے والی رقم سے خدمت خلق کے لئےایک اسپتال قائم کیا ہے۔ بنگلورو کے شیواجی نگر علاقہ میں چارمنزلہ میٹرو ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آیا ۔ شہر کے بڑے کارپوریٹ اسپتالوں میں خدمت انجام دینےوالے7 مسلم ڈاکٹروں نے مل کراس اسپتال کو قائم کیا ہے۔ اس کا مقصد طبی پیشہ کے ذریعہ سماجی خدمت انجام دینا بتایا گیا ہے۔ لہذا اس مقصد کے تحت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جمع ہوئی۔ اپنی بچت کواکٹھا کیا ۔ چند دنوں کی کوشش کے بعد ایک پرانےاسپتال کوخرید کراسی جگہ نئےاسپتال کی بنیاد رکھی۔

میٹرواسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹر عارف اللہ قریشی نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ کی لاگت سے تیار اسپتال میں عام بیماریوں کےعلاج کےساتھ زچگی، دل، دماغ اورگردوں سے جڑے امراض کےعلاج کی سہولت ہوگی۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ وہ مناسب قیمت میں علاج کرتےہوئےغریب اور متوسط طبقہ کوفائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہاں مختلف امراض کے ماہر اپنی خدمات دیں گے ۔

بنگلورو کے مسلم ڈاکٹروں نے غریبوں کے لئے کھولا چارمنزلہ میٹرو اسپتال

افتتاح کےموقع پرملی اورسماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے اسپتال پہنچ کران ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔ موجودہ دور میں جبکہ طبی پیشہ تجارت اورصنعت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اس طرح کی کوشش خوش آئند ہی کہی جا سکتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز