مسلم طالبات حجاب میں دے سکتی ہیں ایمس ایم بی بی ایس داخلہ امتحان ، لیکن پوری کرنی ہوگی یہ شرط

May 24, 2017 10:03 PM IST | Updated on: May 24, 2017 10:03 PM IST

کوچی: مرکز نے بدھ کو کیرالہ ہائی کورٹ سے کہا کہ اگر مسلم طالبات ضروری تحقیقات سے گزرتی ہیں ، تو انہیں حجاب پہن کر 28 مئی کو ایم بی بی ایس کے لئے ایمس کے داخلہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ مرکز اور ایمس کے وکیل نے بینچ کو بتایا کہ حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو اگرچہ امتحان شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے رپورٹ کرنا ہوگا تاکہ لازمی جسمانی جانچ بروقت کی جا سکے۔

یہ دلیلیں جسٹس پی بی سریش کمار کی بینچ کے سامنے مسلم طالبات اور مختلف مسلم تنظیموں کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کے دوران دی گئیں، جس میں حجاب پہننے والی طالبات پر مبینہ طور پر روک لگانے کے ایمس کے قوانین کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد ہونے کی ہدایت ایمس ایم بی بی ایس کے امتحان کے ایڈمٹ کارڈ پر چھپے تھے۔

مسلم طالبات حجاب میں دے سکتی ہیں ایمس ایم بی بی ایس داخلہ امتحان ، لیکن پوری کرنی ہوگی یہ شرط

علامتی تصویر

انہوں نے کہا کہ داخلہ امتحان میں بیٹھنے والے امیدواروں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنا غیر آئینی اور آرٹیکل 25 کے تحت ان کو دیے گئے مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ مرکز اور ایمس کے وکلاء کی طرف سے اپنا رخ واضح کرنے کے بعد جسٹس نے ان کی دلیلیں ریکارڈ میں لیں اور عرضی کا نپٹارہ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز