مسلم پرسنل لا بورڈ کا حیدرآباد میں 9 تا 11 فروری اجلاس عام ، طلاق ثلاثہ اور بابری مسجد پر ہوگا تبالہ خیال

Dec 29, 2017 07:08 PM IST | Updated on: Dec 29, 2017 09:33 PM IST

حیدرآباد :  شہر حیدرآباد میں 9تا11فروری مسلم پرسنل لا کا اجلاس عام منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف امور بشمول طلاق ثلاثہ ‘بابری مسجد ‘ شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ حیدرآباد میں اس اجلاس عام کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ یہ اجلاس استقبالیہ کمیٹی کے صدرنشین بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی نگرانی میں ہوگا جس میں مختلف مکاتب و مسالک کے علماء خطاب کریں گے۔

جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمدعبدالرحیم انصاری نے عادل آباد ضلع کے آراینڈ بی گیسٹ ہوز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کے لئے ایک وفد اضلاع کا دورہ کررہا ہے ۔ یہ وفد جناب ایم اے ماجد سینئر صحافی و رکن استقبالیہ کمیٹی و پریس انچارج مسلم پرسنل لا بورڈ ‘ مولانا سید سعید قادری رکن مسلم پرسنل لا بورڈ پر مشتمل تھا۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کا حیدرآباد میں 9 تا 11 فروری اجلاس عام ، طلاق ثلاثہ اور بابری مسجد پر ہوگا تبالہ خیال

طلاق ثلاثہ ، بابری مسجد ، شریعت میں مداخلت کی صورتحال پر قانونی جمہوری جدوجہد کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ فائل فوٹو ۔

انہوں نے کہا کہ شریعت کے سلسلہ میں بیداری کے لئے 7جنوری کوتلنگانہ کے عادل آباد مستقر میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و صدرنشین ریاستی استقبالیہ کمیٹی کے علاوہ مختلف مکاتب کے علماء خطاب کریں گے۔ پریس انچارج و رکن استقبالیہ کمیٹی جناب ایم اے ماجد نے کہا کہ یہ خطاب عام اہمیت کا حامل ہے جس میں طلاق ثلاثہ ‘بابری مسجد کی بازیابی اور مسلم شریعت میں مداخلت جیسے امور کی یکسوئی کے لئے جمہوری حقوق اور دستور کے تحت حاصل طریقہ کار کی مساعی کی جائے گی۔ ان حالات سے واقف کروانا اور شعور بیدار کرنا جلسہ کا اہم مقصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محبوب نگر اور کریم نگر میں کامیاب جلسوں کے بعد اب 7جنوری کو عادل آباد میں یہ جلسہ ہوگا۔ پریس کانفرنس میں صدر جمیعتہ العلماء و صدر استقبالیہ کمیٹی عادل آبادمولانا سید بشیراحمدقاسمی ‘نائب صدرنشین بلدیہ وجنرل سکریٹری استقبالیہ کمیٹی امیرمقامی جماعت اسلامی ندیم ارشد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز