حیدر آباد : ہندو پڑوسی کے انتقال پرمسلمانوں نے عید میلاد النبی کیلئے لگایا لاوڈ اسپیکر کیا بند ، غم میں ہوئے شریک

Dec 03, 2017 09:18 PM IST | Updated on: Dec 03, 2017 09:18 PM IST

حیدرآباد: محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کا پیام دیاتھا ۔آپؐ کے یوم ولادت کے موقع پر ایک ایسا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جہاں مسلمان اپنے ہندو پڑوسی کے انتقال پر اس کے افراد خاندان کے غم میں شریک ہوئے۔ حیدرآباد میں جشن میلاد النبیؐ منایاجارہاتھا۔ لیکن مادناپیٹ علاقہ میں مقامی مسلمانوں نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کی موت پر علاقے میں لگائے گئے لاؤڈاسپیکر کوبھی بند کروادیااوراس خاندان کے غم میں برابر کے شریک رہے۔

مقامی مسلمانوں کا یہ جذبہ محسن انسانیت کی تعلیمات کا ثبوت ہے۔ اور آج کے دورمیں جہاں فرقہ پرست طاقتیں ہر طرح سے دوفرقوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرناچاہتی ہیں مادنا پیٹ کے عوام کا یہ اتحاد ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔

حیدر آباد : ہندو پڑوسی کے انتقال پرمسلمانوں نے عید میلاد النبی کیلئے لگایا لاوڈ اسپیکر کیا بند ، غم میں ہوئے شریک

مسلمانوں نے میلاد النبی کیلئے لگایا لاوڈ اسپیکر بندکردیا ۔ علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز