صوفیائے کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں سے متحد ہونے کی سید شاہ راشد اشرف مکی میاں کی اپیل

Jan 18, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Jan 18, 2017 11:19 PM IST

بنگلورو : بنگلورومیں غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مقررین نے اہل اسلام کو متحد ہونے اور اولیائے کرام کے طریقوں پر عمل کرنے کا پیغام دیا ـ بنگلورو کے سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ غوث اعظم کانفرنس میں معروف عالم دین سید شاہ راشد اشرف مکی میاں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔  انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کا راستہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا راستہ ہے ۔ ـ موجودہ وقت میں اہل اسلام کو ایک پلاٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے ۔

ـ اس موقع پر سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر عتیق احمد نے کہا کہ صوفیائے کرام کے بتائے طریقوں کو بھلانے کی وجہ سے ہی آج اہل اسلام مختلف قسم کی پریشانیوں سے دوچار ہیں ، ـ ہمیں صوفیائے کرام کا طریقہ کار اپنانا چاہئے۔

صوفیائے کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلمانوں سے متحد ہونے کی سید شاہ راشد اشرف مکی میاں کی اپیل

اس موقع پر سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے علامہ سید شاہ راشد اشرف کو غوث اعظم ایوارڈ برائے 2017 سے بھی نوازا گیا ۔ـ صوفی ولی با کے مطابق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال ملک اور بیرونی ممالک کی شخصیات کو غوث اعظم ایوارڈ سے نوازا جائے گا ـ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز