مدارس کے طلبہ کو روزگار سے جوڑنے کیلئے حیدرآباد کے علماء اور اسکالرس نے ترتیب دیا گریجویشن کا نیا کورس

دینی مدارس کے طلبہ کو دینی علوم کے ساتھ ہی ساتھ انہیں روزگار حاصل کرنے کے قا بل بنانے کے لئے حیدرآباد کے علماء اور اسکالرس نے گریجویشن کا ایک کورس ترتیب دیا ہے ۔

Jul 24, 2017 10:51 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 10:51 PM IST

حیدرآباد : دینی مدارس کے طلبہ کو دینی علوم کے ساتھ ہی ساتھ انہیں روزگار حاصل کرنے کے قا بل بنانے کے لئے حیدرآباد کے علماء اور اسکالرس نے گریجویشن کا ایک کورس ترتیب دیا ہے ۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں میں انگریزی کے ساتھ ہی ساتھ ماڈرن عربی جاننے والوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کورس کو ترتیب دیا گیا ہے ۔

ممتازعالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد خواجہ شریف پرانے شہر حیدرآباد میں قائم دینی تعلیمی ادارہ المعہد الدینی العربی کے با نی ہیں ۔ مولانا خواجہ شریف نے عثمانیہ یونیورسٹی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں برسرخدمت اساتذہ کے ساتھ مل کر ایک ایسا کورس تیارکیا ہے ، جس میں دین کے ساتھ ہی ساتھ دنیا کے تقاضوں کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

مدارس کے طلبہ کو روزگار سے جوڑنے کیلئے حیدرآباد کے علماء اور اسکالرس نے ترتیب دیا گریجویشن کا نیا کورس

بی اے کا یہ کورس کسی دینی جامعہ میں پیش کے جانے والا اپنے طرز کا منفرد کورس ہوگا ۔ یہ کورس اسی تعلیمی سال المعہد الدینی العربی حیدرآباد میں شروع کیا جائے گا ۔ اس کورس میں فقہ حدیث اور تفسیر کے ساتھ انگریزی ماڈرن عربک انفارمیشن ٹکنالوجی اور میڈیا پر مشتمل مضامین کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

کورس کو اس طرح ترتیب دینے کی ایک وجہ ملٹی نیشنل کمپنیوں میں انگریزی کے ساتھ عربی زبان جاننے والے افراد کی بڑھتی ہوئی طلب ہے ۔ دینی علوم انگریزی اور سماجی علوم کےپر مشتمل اس کورس کی ترتیب اوراسے شروع کرنے میں شیخ الحدیث مولانا محمد خواجہ شریف کے ساتھ پروفیسر مصطفیٰ شریف اور پروفیسرعلیم اشرف جائسی اور دیگر علما اور اسکالرس شامل ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز