آندھراپردیش : سڑک حادثہ میں وزیر بلدیہ نظم ونسق نارائنا کے بیٹا اور اس کے دوست کی موت

شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز کی روڈ نمبر 36میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے وزیر بلدی نظم ونسق نارائنا کے بیٹے سمیت ان کے ایک اور دوست کی ہلاکت ہوگئی ۔

May 10, 2017 01:37 PM IST | Updated on: May 10, 2017 01:37 PM IST

حیدرآباد : شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز کی روڈ نمبر 36میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے وزیر بلدی نظم ونسق نارائنا کے بیٹے سمیت ان کے ایک اور دوست کی ہلاکت ہوگئی ۔یہ حادثہ کل رات اُس وقت پیش آیاجب شدید بارش کے دوران میٹرو ریل کے ستون کو ان کی کار نے ٹکر دے دی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ کار کافی تیز رفتاری سے جارہی تھی۔ اے پی کے وزیر نارائنا کے بیٹینشیت نارائنا اور ان کے ساتھی راجہ روی ورما بھی ہلاک ہوگئے۔ ان دونوں کو شدید زخمی حالت میں اپولو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران ان دونوں کی موت ہوگئی ۔حادثہ کے وقت وزیر کے بیٹے نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں باندھا تھا ۔ یہ حادثہ کل شب تقریبا 2.30 بجے پیش آیا۔

پولیس کی ٹیم جو اس علاقہ سے گزر رہی تھی نے اس گاڑی کو دیکھا اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے ان دونوں کو مردہ قرار دیا۔پولیس جس نے کار کا معائنہ کیا اس بات کو پایا کہ کار کے ایر بیگس ،ٹکر کے اثر سے کھل گئے تھے تاہم ان کے کھلنے سے راحت نہیں ملی۔یہ دونوں دوست ایک پارٹی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ ڈی سی پی ویسٹ زون اے وینکیشور راو نے میڈیا سے کہا کہ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس بات کا بھی پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا اس کار میں شراب کی بوتلیں تو نہیں تھیں۔

آندھراپردیش : سڑک حادثہ میں وزیر بلدیہ نظم ونسق نارائنا کے بیٹا اور اس کے دوست کی موت

Image Source: News18

انہوں نے کہاکہ ہمیں شبہ ہے کہ یہ کار تیز رفتاری سے چلائی جارہی تھی۔ہم اس علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی جانچ کریں گے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے۔عثمانیہ اسپتال کے ڈاکٹرس کی ٹیم نے اپولو اسپتال پہنچ کر نشیت نارائنا کی لاش کا پوسٹ کیا ۔ بعدا زاں ان کے ارکان خاندان نے لاش کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کو منتقل کیا جہاں کل ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی ۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شراب پی کر گاڑی چلانے سے حادثہ کا پتہ نہیں چلا کیونکہ نشیت کے جسم میں شراب نہیں پائی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز