کرناٹک : بیجاپور ضلع میں دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے خلاف بند، معمولات زندگی متاثر

شمالی کرناٹک کے بیجاپور میں ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کی مخالفت کرتے ہوئے دلتوں اور کنڑا نواز تنظیموں نے آج بیجاپور ضلع کے بسون باگیواڑی، چڈچن اور تامبا دیہات میں بند کی کال دی ۔

Dec 27, 2017 11:07 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 11:07 PM IST

بنگلورو : شمالی کرناٹک کے بیجاپور میں ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کی مخالفت کرتے ہوئے دلتوں اور کنڑا نواز تنظیموں نے آج بیجاپور ضلع کے بسون باگیواڑی، چڈچن اور تامبا دیہات میں بند کی کال دی ۔ ـ بند کے پیش نظر صبح سے ہی تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے ـ ۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر بھی روک لگادی گئی تھی ،جس کے سبب تمام سڑکیں سنسان نظر آئیں ۔ـ بس سرویس نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز مقامات کو جانے والوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

ـ احتجاجیوں نے شہر میں ریلی نکالی اور سڑکوں پر جابجا ٹائر نذر آتش کرکے برہمی کا اظہار کیا ۔ـ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ملزمین کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہے ، اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ـ۔

کرناٹک : بیجاپور ضلع میں دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے خلاف بند، معمولات زندگی متاثر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز