کرناٹک : اب آپ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں اے پی ایل راشن کارڈ

Jan 11, 2017 11:05 PM IST | Updated on: Jan 11, 2017 11:05 PM IST

بنگلورو : راشن کارڈ حاصل کرنے کیلئے درپیش دشواریوں کو دور کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت نے آن لائن اے پی ایل کارڈ حاصل کرنے کی سہولت کی شروعات کی ہے۔ وزیر تغذیہ یو ٹی قادر نے بنگلورو میں آج اس اسکیم کا اجرا کیا ۔ـ

اس موقع پر یو ٹی قادر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین صرف آدھار کارڈ نمبر کے ذریعہ اے پی ایل کارڈ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ـ عرضی داخل کرنے کے صرف پندرہ دنوں کے بعد ہی اے پی ایل کارڈ مل جائے گا۔ ـ آئندہ دنوں میں بی پی ایل کارڈ بھی پندرہ دنوں میں فراہم کرانے کےلیے مناسب اقدامات کئے جائیں گےـ ۔

کرناٹک : اب آپ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں اے پی ایل راشن کارڈ

ایک سوال کا جواب میں یوٹی قادر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اجول اسکیم کے تحت مستحقین کو مفت ایل پی جی اسٹو وفراہم کرنے کا فیصلہ حکومت کے زیر غور ہے۔ جیسے ہی مرکزی حکومت اس اسکیم کو نافذ کرے گی ، اس کے فورا بعد ہی ریاستی حکومت بھی اپناوعدہ پورا کرے گی ۔ـ

اجول اسکیم کے تحت مفت ایل پی جی اسٹوو حاصل کرنے کے لیےریاستی حکومت نے عرضی طلب کی تھی ، جس کے بعد اب تک تین لاکھ افراد عرضیاں دے چکے ہیں ۔ ـ مرکزی حکومت نے اجول اسکیم کے مستحقین کو مفت کنکٹر اور ریگولیٹر بھی فراہم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز