تمل ناڈو کے گورنر نے جللی کٹو سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کئے، جلی کٹٹو آج منعقد ہو گا

Jan 22, 2017 09:56 AM IST | Updated on: Jan 22, 2017 11:29 AM IST

چنئی۔   تمل ناڈو کی حکومت نے جانوروں کے تئیں تشدد سے متعلق روک تھام قانون (پی سی اے) میں ریاستی سطح پر ضروری تبدیلی کرتے ہوئے جللی کٹو سے پابندی ہٹانے سے متعلق ایک آرڈیننس جاری کیا۔ اس آرڈیننس کے جاری ہونے کے بعد اب تقریبا تین سال بعد اتوار کو جللی کٹو منعقد کیا جائے گا۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے بتایا کہ گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے جللی کٹو پر سے پابندی ہٹانے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کردئے۔ مسٹر پنیرسیلوم نے کہا کہ مرکز کے پی سی اے قانون میں ریاستی سطح پر تبدیلی کرنے کی صدر پرنب مکھرجی سے منظوری ملنے کے بعد کل گورنر کی اجازت حاصل ہو گئی۔ مسٹر پنیرسیلوم نے کہا کہ اب جللی کٹو کے انعقاد سے متعلق رکاوٹیں تقریبا دور ہو چکی ہیں اور اتوار کو النگا ناللر اور دیگر مقامات پر جللی کٹو منعقد کیا جائے گا۔ مسٹر پنیرسیلوم نے کہا کہ پیر سے شروع ہو رہے ریاستی اسمبلی کے سیشن میں اس آرڈیننس کی جگہ ایک بل کو لایا جائے گا اور اسے پاس کرایا جائے گا۔

تمل ناڈو میں سانڈوں کو قابو میں کرنے والے روایتی کھیل جللی کٹو کے انعقاد کے سلسلے میں گورنر سی ایچ ودیا ساگر راؤ کی جانب سے آرڈیننس کو منظوری دینے کے بعد ریاست اب اس کھیل کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے۔  الانگانالر میں اس کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔  ضلع مجسٹریٹ کے ویرا راگھو راؤ نے ایک میٹنگ کرکے اس کھیل کے انعقاد سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس کا انعقاد پالامیدو اور اوانیاپورم گاوُں میں نہایت امن طریقے سے کیا جائے گا۔

تمل ناڈو کے گورنر نے جللی کٹو سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کئے، جلی کٹٹو آج منعقد ہو گا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز