اویسی نے کہا، ہرے رنگ کے آگے نہ مودی کا رنگ ٹکے گا اور نہ کانگریس کا

اویسی نے کہا، آپ کریں تو کچھ نہیں لیکن جب گرین پہنیں گے تو پورا ہرا کریں گے۔

Dec 23, 2017 05:33 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 05:33 PM IST

حیدرآباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک اور متنازعہ بیان دیا ہے۔ جمعرات کی رات حیدرآباد میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے رنگ کی سیاست پر ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ' ہمارے ہرے رنگ کے آگے کوئی نہیں ٹکے گا۔ نہ مودی کا رنگ اور نہ ہی کانگریس کا۔ اویسی نے کہا، آپ کریں تو کچھ نہیں لیکن جب گرین پہنیں گے تو پورا ہرا کریں گے۔ انشا اللہ ... اور ہمارے ہرے رنگ کے سامنے کوئی رنگ نہیں ٹکے گا، نہ مودی کا رنگ اور نہ ہی کانگریس کا۔ کسی کا رنگ نہیں خالی ہمارا رنگ رہے گا ... ہرا، ہرا، ہرا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے اویسی نے کہا تھا کہ بھارت پر 'ہندی، ہندو اور ہندوستان' کی بنیاد پر حکومت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایک رکن کے طور پر اردو میں تین مرتبہ حلف اٹھایا ہے اور 2019 میں دوبارہ ایسا ہی کریں گے۔

اویسی نے کہا، ہرے رنگ کے آگے نہ مودی کا رنگ ٹکے گا اور نہ کانگریس کا

اسدالدین اویسی: پی ٹی آئی۔

حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے کہا تھا، 'رکن پارلیمنٹ کے طور پر میں نے تین بار اردو میں حلف لیا ہے تو کیا یہ غیر آئینی ہے اور انشا ء الله 2019 میں ایک بار پھر اردو میں حلف لوں گا۔

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز