پلانی سوامی نے 126 اراکین اسمبلی کے ساتھ پیش کیا حکومت سازی کا دعویٰ

Feb 14, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Feb 14, 2017 07:30 PM IST

چنئی۔ انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کے نو منتخب لیڈر ادپپاڑی کے پلانی سوامی نے گورنر سی ایچ ودیا ساگر سے مل کر حکومت سازی کا دعوی پیش کر دیا ہے۔ پلانی سوامی نے 126 اراکین اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعوی کیا ہے۔ اس درمیان پنیر سیلوم کا گروپ گورنر سے شام 7 بجے ملاقات کرے گا۔

کچھ وقت پہلے ہی پلانی سوامی نے گورنر کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ آج دن میں انہیں انا ڈی ایم کے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ پارٹی ممبران اسمبلی نے ایک ریزورٹ میں پلانی سوامی کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔ حالانکہ یہ تو نہیں بتایا گیا ہے کہ پارٹی اراکین کی میٹنگ میں کتنے ممبران اسمبلی نے حصہ لیا لیکن مدراس ہائی کورٹ کو کل ریاستی پراسیکیوٹر نے مطلع کیا تھا کہ 119 انا ڈی ایم کے ممبر اسمبلی ریزورٹ میں اپنی مرضی سے رہ رہے ہیں۔

پلانی سوامی نے 126 اراکین اسمبلی کے ساتھ پیش کیا حکومت سازی کا دعویٰ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز