طیارہ کو یرغمال بنانے کی دھمکی دینے والا ومشی کرشنا گرفتار

Apr 20, 2017 08:12 PM IST | Updated on: Apr 20, 2017 08:12 PM IST

حیدرآباد : پولیس نے طیارہ کو یرغمال بنانے کی ممکنہ کوشش سے متعلق ممبئی پولیس کو ایک فرضی ای میل مبینہ طور پر بھیجنے پر حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ’’طیارہ کو یرغمال بنانے کی دھمکی بھرا جھوٹا ای میل ممبئی پولیس کمشنر کو بھیجنے پر ومشی کرشنا کو گرفتار کرلیاگیا۔‘‘ ڈپٹی کمشنر پولیس (ٹاسک فورس ) بی لمباریڈی نے یہ بات بتائی۔ طیارہ کو یرغمال بنانے کی ممکنہ کوشش سے متعلق اطلاع پر مہاراشٹرا ‘ تمل ناڈو اور تلنگانہ کی پولیس فورسس اور سی آئی ایس ایف کو بڑے پیمانے پر چوکس کردیا گیا تھا۔

ممبئی ‘ حیدرآباد اور چینئی کے انٹرنیشنل ایرپورٹس پر16ا پریل کو سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ سی آئی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل اے پی سنگھ نے جب کہا تھاکہ ان طیران گاہوں پر سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور پروٹوکول میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ یہ ای میل جھوٹا ثابت ہوا تاہم اس کی جانچ پوری ہونے سے پہلے سکیورٹی کے تمام طرح کے ڈرل کئے گئے تھے تاکہ یرغمال بنانے جیسی صورتحال سے ان تین ایرپورٹس پر نمٹا جاسکے ۔ ممبئی پولیس کو ہفتہ کی شب ایک ای میل موصول ہوا جسے کرشنا نے خود کو حیدرآبادی خاتون ظاہر کرتے ہوئے بھیجا تھا۔

طیارہ کو یرغمال بنانے کی دھمکی دینے والا ومشی کرشنا گرفتار

Image source: news18

اس خاتون نے دعوی کیا تھا کہ اس نے 6افراد کی باتیں سنیں جس میں وہ ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ تمام 23افراد یہاں پھیل گئے ہیں اور تین شہروں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں تاکہ طیارہ کو یرغمال بنایا جاسکے ۔ نامعلوم خاتون نے اس ای میل میں کہا تھا کہ اس نے یہ باتیں سنیں جو سچ بھی ہوسکتی ہیں یا نہیں تاہم وہ حکام کو مطلع کررہی ہے کیو ں کہ شہری کے طور پر اس کا یہ فرض ہے ۔ ای میل کے مواد کو ممبئی پولیس نے سکیورٹی اور انٹلی جنس ایجنسیوں کو روانہ کیاتھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز