میک ان انڈیا میں شامل ہوتے ہوئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی جائے: مودی

Nov 28, 2017 07:48 PM IST | Updated on: Nov 28, 2017 08:11 PM IST

حیدرآباد۔ ۔وزیراعظم نریندرمودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دخترایوان کا ٹرمپ نے حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں مشترکہ طور پرگلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کاافتتاح کیا۔ اس سمٹ میں تاجرخواتین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ان دونوں نے روبوٹ پر ہندوستان اور امریکہ کے جھنڈوں پر بٹن دبایا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستان اختراعات کی سرزمین ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی خواتین زندگی کے مختلف شعبہ جات میں آگے ہیں۔ہندوستان کے قدیم ترین چارہائی کورٹس میں سے تین کی صدارت خاتون ججس کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں خواتین بہتر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ثانیہ مرزا،سائنانہوال،پی وی سندھو کا بطور خاص تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی امداد باہمی کی تحریکات میں بھی خواتین آگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سمٹ پہلی مرتبہ جنوبی ایشیا میں ہورہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سمٹ تھنک ٹینک،سرکردہ صنعت کاروں ،انٹرپرینرس کو ایک جگہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سمٹ کے ذریعہ امریکہ کی سلیکان ویلی شہر حیدرآباد سے جڑگئی ہے۔اس سے ہندوستان اور امریکہ کے دیرپا رشتوں کا اظہار ہوتا ہے۔یہ سمٹ ہمارے انٹرپرینرس اور اختراعات پیداکرنے والوں کوحوصلہ افزائی کا سبب بنے گی ۔

میک ان انڈیا میں شامل ہوتے ہوئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی جائے: مودی

وزیراعظم نریندرمودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دخترایوان کا ٹرمپ نے حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں مشترکہ طور پرگلوبل انٹرپرینرشپ سمٹ کاافتتاح کیا۔

نگہداشت صحت ،لائف سائنس،ڈیجیٹل اکنامی ،انفراسٹرکچر سمٹ بنی نوع انسان کے لئے ضروری ہیں۔ ہندوستان خواتین کی طاقت میں یقین رکھتا ہے۔خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کو ترقی دینا ضروری ہے۔خواتین میں کافی صلاحیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سرکردہ خواتین جنگجو بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس خصوص میں اہیلیا بائی ، رانی لکشمی بائی کا بھی بطورخاص تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مختلف شعبہ جات میں خواتین کارول بہتر رہا ہے۔ خاتون سائنس دانوں نے بھی ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد کلپنا چاولہ اور سنیتا ولیمس امریکی خلائی مشن کاحصہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی اہم شعبوں میں فیصلہ سازی میں خواتین کا اہم رول رہا ہے۔زراعت کے 60فیصد حصہ میں خواتین کا نمایاں رول رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے مزید کہا کہ اس سمٹ کے شرکا میں 50فیصد سے زائد خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کی سوچ ہندوستان کی طاقت ہے ۔انہوں نے انٹرپرینرس سے خواہش کی کہ وہ میک ان انڈیا میں شامل ہوتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔یہ سرمایہ کاری نہ صرف بہتر ہندوستان کے لئے کی جائے بلکہ بہتر دنیا کے لئے کی جانی چاہئے۔

انہوں نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں شراکت دار بنیں۔انہوں نے اس سلسلہ میں درکار تمام طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہرسال27نومبر قومی انٹرپرینرشپ کے دن کے طور پر منایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی میں خواتین کا رول نمایاں رہا ہے۔دور قدیم سے خواتین کو ان کا موزوں مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندو عقیدہ کے مطابق خواتین کو طاقت کا خدا کہا جاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز