وزیراعظم مودی اور ایوانکا ٹرمپ نے فلک نما پیلیس میں عشائیہ میں شرکت کی

حیدرآباد۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے پرانے شہر حیدرآباد کے فلک نما پیلیس کے عشائیہ میں شرکت کی ۔

Nov 29, 2017 08:11 AM IST | Updated on: Nov 29, 2017 08:11 AM IST

حیدرآباد۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے پرانے شہر حیدرآباد کے فلک نما پیلیس کے عشائیہ میں شرکت کی ۔ اس کی میزبانی مرکزی حکومت نے گلوبل انٹر پرینرشپ سمٹ کے حصہ کے طورپر کیا تھا ۔ نظام حیدرآباد کے 101 مہمانوں کی گنجائش والے ڈائننگ ٹیبل پر ایوانکا ، وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھرراؤ بھی اس عشائیہ میں موجود تھے ۔

اس پیلیس کے لان میں دیگر 1500 مندوبین کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ ایوانکا ٹرمپ کو پانچ درجہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی تھی ۔ وہ آج شام حیدرآباد سے روانہ ہوں گی ۔

وزیراعظم مودی اور ایوانکا ٹرمپ نے فلک نما پیلیس میں عشائیہ میں شرکت کی

نظام حیدرآباد کے 101 مہمانوں کی گنجائش والے ڈائننگ ٹیبل پر ایوانکا ، وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز